ابنا: عبداللہ عزام نامي دہشتگردي تنظيم کے سرغنہ، ماجد الماجد کو حال ہي لبنان ميں گرفتار کيا گيا تھا اور گزشتہ سنيچر کو لبنان کے فوجي اسپتال ميں اس کي مشکوک موت کا اعلان کياگيا تھا۔ ماجد الماجد لبناني سيکورٹي اداروں کو، انيس دسمبر دوہزار تيرہ کو بيروت ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے سفارتخانے کے سامنے بم کے دھماکے کے سلسلے ميں مطلوب تھا جس ميں تيئيس افراد شہيد ہوگئے تھے۔رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ ماجد الماجد کي گرفتاري کے بعد اور موت سے پہلے، سعودي حکومت نے لبنان کي حکومت پر اس کي حوالگي کے لئے کافي دباؤ ڈالا تھا جس کو بيروت نے قبول نہيں کيا تھا اور پھر لبنان کے فوجي اسپتال ميں اس کي مشکوک موت واقع ہوگئي۔سعودي انٹيليجنس سروس کا يہ اعلي افسر اور خطرناک دہشتگرد، عراق، شام، لبنان، افغانستان اور پاکستان سميت دنيا کے بہت سے ملکوں ميں دہشتگردانہ سرگرميوں ميں مصروف رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے اعلي اور درمياني سطح کے کمانڈروں سے اس کے قريبي روابط رہے ہيں اور اس کےگروہ نے بہت سي دہشتگردانہ کارروائياں القاعدہ کے ساتھ مل کے انجام دي تھيں۔سعودي انٹيليجنس افسر ماجد الماجد کے دہشتگرد گروہ عبداللہ عزام نے بيروت ميں ايران کے سفارتخانے کے سامنے بم دھماکے کے ساتھ ہي، حزب اللہ کے سينئر کمانڈر، حسن اللقيس کے قتل کي ذمہ داري بھي قبول کي تھي۔
.......
/169